Friday, October 5, 2018

Wednesday, September 25, 2013

نیب کیلئے فرشتے کی تلاش!
…سید شہزاد عالم…
ساڑھے چار ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت اور اپوزیشن نیب کے سربراہ کی تقرری کے لئے کسی ایک نام پرمتفق نہیں ہو سکی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ انہیں اس اہم ترین عہدے کے لئے تقرری میں حکومت کے ساتھ کسی نام پر اتفاق رائے کے لئے جلدینہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود اس اہم ترین تقرری میں تاخیر کی وجہ کوئی آئینی رکاوٹ نہیں۔ واقفان حال کہتے ہیں کہ دونوں کو کسی ایسے شخص کی تلاش ہے جو ان کے خلاف کرپشن کے کیسز پر تحقیقات بنداور کیسز کو سپریم کورٹ تک نہ لے جائے۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں طرف سے کئی اچھے نام پیش کئے جانے کے باوجود کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہو پا رہاہے اور دونوں جماعتوں کی بظاہر یہی پالیسی نظر آتی ہے کہ جتنی تاخیر ہو اتنا ہی اچھا ہے کیونکہ کچھ عرصے بعد عدالت عالیہ میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے اور یہ دونوں جماعتیں شاید اسی وقت کے انتظار میں ہیں۔ ایک دوسرے کو انتقامی کارووائیوں کا نشانہ بنانے کے خدشات کو رفع کرنے کے لئے حکومت اور قائد حزب اختلاف کے درمیان اس عہدے کی تقرری میں اتفاق رائے ضروری ہے لیکن دونوں جماعتیں باہمی مک مکا کے ذریعے جس طرح تاخیری حربے استعمال کر رہی ہیں اس سے یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ دونوں جماعتیں کرپشن کو تحفظ دینا چاہتی ہیں ۔ توقع تو یہی ہے کہ معاملات ایسے نہ ہوں لیکن اس معاملے میں جتنی تاخیر ہو گی شکوک و شبہات اتنے ہی بڑھیں گے۔ یہ امر بھی انتہائی دلچسپ ہے کہ ہر طرح کی بے قاعدگی میں ملوث شخص کی اسمبلی ممبربننے میں اتنی رکاوٹیں نہیں ہیں جتنی ان ممبران کی طرف سے نیب کے سربراہ کی تقرری میں نظر آ رہی ہے۔ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کا نعرہ ہر جماعت لگاتی ہے چنانچہ اب یہی وقت ہے کہ اس نعرے کو سچ ثابت کیا جائے اور اپنی نیک نیتی کو دنیا کے سامنے لایا جائے۔ قانون کی بالادستی کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ نیب کے سربراہ کی تقرری میں مزید تاخیر نہ کی جائے تاکہ حکومتی اداروں کے احتساب کے تقاضے مزید کسی تاخیر کے پورے ہو سکیں۔

Wednesday, May 27, 2009

شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ !


شمالی کوریا نے زیر زمین ایٹمی دھماکے اور زمین سے فضاء تک مارکرنے والے درمیانی مدت کے مزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ عالمی برادری نے ان تجربات پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے، امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ جوہری تجربہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس تجربے سے اسے پریشانی ہوئی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی کونسل نے اپنا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ امریکہ، اقوام متحدہ ،بھارت، یورپی یونین، جاپان اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک نے ان تجربات پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔ شمالی کوریا نے اپنے علاقے موسوڈان زیر زمین ایٹمی تجربہ میں 10 سے 20 کلو ٹن تک جوہری مواد استعمال کیا ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کی ایک کڑی ہے۔ یہ ہماری خود مختاری اور سوشل ازم کو مضبوط بنانے اور علاقائی امن میں مددگار ثابت ہوگا۔

آپ کے خیال میں شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ درست ہے؟

بڑی طاقتیں اپنے دفاع کیلئے ایٹمی صلاحیت ضروری سمجھتی ہیں لیکن چھوٹے ممالک پر تنقید کرتی ہیں، یہ تضاد کیوں؟

بجلی کا بحران شدید، شہری بے حال!


کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا بحران عوام کی پریشانی کا باعث بن گیا شہر کے بیشتر علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے اور بار بار کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے دن کا چین اور راتوں کی نیندیں چھین لی ہیں، کے اے ایس سی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ کراچی حیدر آباد اور سندھ کے شہروں میں قیامت خیز گرمی نے الگ پریشان کر رکھا ہے، جہاں مختلف شہروں میں درجہ حرارت 45 سے 49 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے بیورو کے مطابق شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی نایابی پر عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں ۔گھریلو صارفین سے لے کر تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑگئی ہیں، ہر ایک گھنٹے سے ڈیڑھ گھنٹے تک بجلی بند کردی جاتی ہے لیکن کوئی ذمہ دار اس بات کا جواب یا جواز پیش کرنے سے قاصر ہے ۔ادھر انٹر میڈیٹ کا امتحان دینے والے طلباء اور طالبات بھی سخت پریشان ہیں ۔اسپتالوں میں مریض بھی اس تکلیف سے دو چار ہیں، لیکن حکومتی اداروں کی پر اسرار خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ہے، بجلی کی عدم فراہمی کے باوجود بجلی کے ماہانہ بھاری بل عوام کی جیب پربوجھ بن گئے ہیں، موم بتیاں اور لالٹین اس محکمہ کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

عوام ہر ماہ بجلی کا بل ادا کرتے ہیں پھر بھی بجلی کی طلب و رسد کے ذمہ داران کیا کر رہے ہیں؟

بار بار کی لوڈ شیڈنگ کب اور کس طرح ختم کی جاسکتی ہے؟

شریف برادران کی انتخابی اہلیت بحال


سپریم کورٹ نے شریف براداران کی نااہلی کے خلاف اپیلوں کی سماعت پر فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو انتخابات کیلئے اہل قرار دے دیا ہے۔جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے 11 مئی سے طیارہ سازش کیس اوراہلیت سے متعلق شریف براداران کی نظرثانی اپیلوں کی سماعت شروع کی۔بینچ کے دیگرارکان میں جسٹس ناصرالملک، جسٹس موسی کے لغاری، جسٹس شیخ حاکم علی اور جسٹس غلام ربانی شامل تھے ۔اس سے قبل لاہورہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نوازشریف کوطیارہ سازش کیس میں سزاپر الیکشن کے لیے نااہل قراردیاتھا،جبکہ شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائرکی گئی تھی جہاں ٹریبونل ارکان کے اختلافی فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر نے شہبازشریف کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی تھی۔بعدمیں ہائی کورٹ نے اس فیصلے کے خلاف درخواست پر انہیں نادہندگی کے کیس میں الیکشن کے لیے نااہل قراردے دیاتھاتاہم اس دوران شہبازشریف بھکر سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر بلامقابلہ منتخب ہونے کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے پاکستان کی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

پٹرول کی قیمتوں میں کمی !


وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں ڈھائی فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، پٹرول کی قیمت مین 1.45 اور ڈیزل کی قیمت 1.43 کردی گئی ہے،جبکہ ایچ او بی سی میں 1.80 فی لیٹر کمی کی گئی ہے اب پٹرول کی قیمت 56.21 اور ڈیزل کی نئی قیمت 55.71پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت 70.38 روپے ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار چودھری نے پٹرولیم کی قیمتوں می کمی نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ غریب دھکے کھا رہے ہین عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، جبکہ حکومت ٹیکس لگا کر اربوں روپے کمائے جارہے ہیں، موجودہ حکومت کے مشیر خزانہ نے خود کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم کی مصنوعات پر20ارب روپے کما چکی ہے، اس لئے اس رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے کم از کم 30 فیصد تک پٹرولیم اور گیس کی مصنوعات میں کمی کی ہدایت کی جائے۔

عوام پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے غیر مطمئن ہیں اور قیمتوں میں اس کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرہ سے تعبیر کیا ہے۔

پٹرول کی قیمتوں میں کمی !

وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں ڈھائی فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، پٹرول کی قیمت مین 1.45 اور ڈیزل کی قیمت 1.43 کردی گئی ہے،جبکہ ایچ او بی سی میں 1.80 فی لیٹر کمی کی گئی ہے اب پٹرول کی قیمت 56.21 اور ڈیزل کی نئی قیمت 55.71پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت 70.38 روپے ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار چودھری نے پٹرولیم کی قیمتوں می کمی نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ غریب دھکے کھا رہے ہین عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، جبکہ حکومت ٹیکس لگا کر اربوں روپے کمائے جارہے ہیں، موجودہ حکومت کے مشیر خزانہ نے خود کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم کی مصنوعات پر20ارب روپے کما چکی ہے، اس لئے اس رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے کم از کم 30 فیصد تک پٹرولیم اور گیس کی مصنوعات میں کمی کی ہدایت کی جائے۔

عوام پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے غیر مطمئن ہیں اور قیمتوں میں اس کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرہ سے تعبیر کیا ہے۔