Wednesday, May 27, 2009

شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ !


شمالی کوریا نے زیر زمین ایٹمی دھماکے اور زمین سے فضاء تک مارکرنے والے درمیانی مدت کے مزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ عالمی برادری نے ان تجربات پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے، امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ جوہری تجربہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس تجربے سے اسے پریشانی ہوئی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی کونسل نے اپنا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ امریکہ، اقوام متحدہ ،بھارت، یورپی یونین، جاپان اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک نے ان تجربات پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔ شمالی کوریا نے اپنے علاقے موسوڈان زیر زمین ایٹمی تجربہ میں 10 سے 20 کلو ٹن تک جوہری مواد استعمال کیا ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کی ایک کڑی ہے۔ یہ ہماری خود مختاری اور سوشل ازم کو مضبوط بنانے اور علاقائی امن میں مددگار ثابت ہوگا۔

آپ کے خیال میں شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ درست ہے؟

بڑی طاقتیں اپنے دفاع کیلئے ایٹمی صلاحیت ضروری سمجھتی ہیں لیکن چھوٹے ممالک پر تنقید کرتی ہیں، یہ تضاد کیوں؟

No comments:

Post a Comment