
اسلام آباد… وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایک مر تبہ پھر کہا ہے کہ دہشت گر دی کے خلاف جنگ پاکستان کی اپنی جنگ ہے،وزیر اعظم نے یہ بات امریکی سینیٹر سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گر دی کے خلاف اس جنگ سے پو ری دنیا کو فائدہ ہو گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ سہ جہتی حکمت عملی اپنے عوام کے دل و دماغ جیتنے کیلئے ہے جبکہ پوری قوم اور ادارے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے معاملے پر متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری آپریشن شدت پسندوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔امریکی سینیٹر کی وزیر اعظم سے ملاقات کے موقع پر پاکستان کے وزیر دفاع چوہدری احمد مختار اور پاکستان میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹر سن بھی موجود تھیں ۔ اس موقع پر امریکی سینیٹر نے کہا کہ امریکا پاکستان کی سیاسی اور معاشی استحکام کے لئے مدد جاری رکھے گا ۔
No comments:
Post a Comment