Wednesday, May 27, 2009

بجلی کا بحران شدید، شہری بے حال!


کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا بحران عوام کی پریشانی کا باعث بن گیا شہر کے بیشتر علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے اور بار بار کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے دن کا چین اور راتوں کی نیندیں چھین لی ہیں، کے اے ایس سی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ کراچی حیدر آباد اور سندھ کے شہروں میں قیامت خیز گرمی نے الگ پریشان کر رکھا ہے، جہاں مختلف شہروں میں درجہ حرارت 45 سے 49 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے بیورو کے مطابق شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی نایابی پر عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں ۔گھریلو صارفین سے لے کر تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑگئی ہیں، ہر ایک گھنٹے سے ڈیڑھ گھنٹے تک بجلی بند کردی جاتی ہے لیکن کوئی ذمہ دار اس بات کا جواب یا جواز پیش کرنے سے قاصر ہے ۔ادھر انٹر میڈیٹ کا امتحان دینے والے طلباء اور طالبات بھی سخت پریشان ہیں ۔اسپتالوں میں مریض بھی اس تکلیف سے دو چار ہیں، لیکن حکومتی اداروں کی پر اسرار خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ہے، بجلی کی عدم فراہمی کے باوجود بجلی کے ماہانہ بھاری بل عوام کی جیب پربوجھ بن گئے ہیں، موم بتیاں اور لالٹین اس محکمہ کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

عوام ہر ماہ بجلی کا بل ادا کرتے ہیں پھر بھی بجلی کی طلب و رسد کے ذمہ داران کیا کر رہے ہیں؟

بار بار کی لوڈ شیڈنگ کب اور کس طرح ختم کی جاسکتی ہے؟

No comments:

Post a Comment