Wednesday, May 27, 2009

شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ !


شمالی کوریا نے زیر زمین ایٹمی دھماکے اور زمین سے فضاء تک مارکرنے والے درمیانی مدت کے مزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ عالمی برادری نے ان تجربات پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے، امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ جوہری تجربہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس تجربے سے اسے پریشانی ہوئی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی کونسل نے اپنا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ امریکہ، اقوام متحدہ ،بھارت، یورپی یونین، جاپان اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک نے ان تجربات پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔ شمالی کوریا نے اپنے علاقے موسوڈان زیر زمین ایٹمی تجربہ میں 10 سے 20 کلو ٹن تک جوہری مواد استعمال کیا ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کی ایک کڑی ہے۔ یہ ہماری خود مختاری اور سوشل ازم کو مضبوط بنانے اور علاقائی امن میں مددگار ثابت ہوگا۔

آپ کے خیال میں شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ درست ہے؟

بڑی طاقتیں اپنے دفاع کیلئے ایٹمی صلاحیت ضروری سمجھتی ہیں لیکن چھوٹے ممالک پر تنقید کرتی ہیں، یہ تضاد کیوں؟

بجلی کا بحران شدید، شہری بے حال!


کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا بحران عوام کی پریشانی کا باعث بن گیا شہر کے بیشتر علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے اور بار بار کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے دن کا چین اور راتوں کی نیندیں چھین لی ہیں، کے اے ایس سی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ کراچی حیدر آباد اور سندھ کے شہروں میں قیامت خیز گرمی نے الگ پریشان کر رکھا ہے، جہاں مختلف شہروں میں درجہ حرارت 45 سے 49 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے بیورو کے مطابق شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی نایابی پر عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں ۔گھریلو صارفین سے لے کر تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑگئی ہیں، ہر ایک گھنٹے سے ڈیڑھ گھنٹے تک بجلی بند کردی جاتی ہے لیکن کوئی ذمہ دار اس بات کا جواب یا جواز پیش کرنے سے قاصر ہے ۔ادھر انٹر میڈیٹ کا امتحان دینے والے طلباء اور طالبات بھی سخت پریشان ہیں ۔اسپتالوں میں مریض بھی اس تکلیف سے دو چار ہیں، لیکن حکومتی اداروں کی پر اسرار خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ہے، بجلی کی عدم فراہمی کے باوجود بجلی کے ماہانہ بھاری بل عوام کی جیب پربوجھ بن گئے ہیں، موم بتیاں اور لالٹین اس محکمہ کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

عوام ہر ماہ بجلی کا بل ادا کرتے ہیں پھر بھی بجلی کی طلب و رسد کے ذمہ داران کیا کر رہے ہیں؟

بار بار کی لوڈ شیڈنگ کب اور کس طرح ختم کی جاسکتی ہے؟

شریف برادران کی انتخابی اہلیت بحال


سپریم کورٹ نے شریف براداران کی نااہلی کے خلاف اپیلوں کی سماعت پر فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو انتخابات کیلئے اہل قرار دے دیا ہے۔جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے 11 مئی سے طیارہ سازش کیس اوراہلیت سے متعلق شریف براداران کی نظرثانی اپیلوں کی سماعت شروع کی۔بینچ کے دیگرارکان میں جسٹس ناصرالملک، جسٹس موسی کے لغاری، جسٹس شیخ حاکم علی اور جسٹس غلام ربانی شامل تھے ۔اس سے قبل لاہورہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نوازشریف کوطیارہ سازش کیس میں سزاپر الیکشن کے لیے نااہل قراردیاتھا،جبکہ شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائرکی گئی تھی جہاں ٹریبونل ارکان کے اختلافی فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر نے شہبازشریف کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی تھی۔بعدمیں ہائی کورٹ نے اس فیصلے کے خلاف درخواست پر انہیں نادہندگی کے کیس میں الیکشن کے لیے نااہل قراردے دیاتھاتاہم اس دوران شہبازشریف بھکر سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر بلامقابلہ منتخب ہونے کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے پاکستان کی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

پٹرول کی قیمتوں میں کمی !


وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں ڈھائی فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، پٹرول کی قیمت مین 1.45 اور ڈیزل کی قیمت 1.43 کردی گئی ہے،جبکہ ایچ او بی سی میں 1.80 فی لیٹر کمی کی گئی ہے اب پٹرول کی قیمت 56.21 اور ڈیزل کی نئی قیمت 55.71پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت 70.38 روپے ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار چودھری نے پٹرولیم کی قیمتوں می کمی نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ غریب دھکے کھا رہے ہین عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، جبکہ حکومت ٹیکس لگا کر اربوں روپے کمائے جارہے ہیں، موجودہ حکومت کے مشیر خزانہ نے خود کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم کی مصنوعات پر20ارب روپے کما چکی ہے، اس لئے اس رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے کم از کم 30 فیصد تک پٹرولیم اور گیس کی مصنوعات میں کمی کی ہدایت کی جائے۔

عوام پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے غیر مطمئن ہیں اور قیمتوں میں اس کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرہ سے تعبیر کیا ہے۔

پٹرول کی قیمتوں میں کمی !

وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں ڈھائی فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، پٹرول کی قیمت مین 1.45 اور ڈیزل کی قیمت 1.43 کردی گئی ہے،جبکہ ایچ او بی سی میں 1.80 فی لیٹر کمی کی گئی ہے اب پٹرول کی قیمت 56.21 اور ڈیزل کی نئی قیمت 55.71پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت 70.38 روپے ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار چودھری نے پٹرولیم کی قیمتوں می کمی نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ غریب دھکے کھا رہے ہین عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، جبکہ حکومت ٹیکس لگا کر اربوں روپے کمائے جارہے ہیں، موجودہ حکومت کے مشیر خزانہ نے خود کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم کی مصنوعات پر20ارب روپے کما چکی ہے، اس لئے اس رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے کم از کم 30 فیصد تک پٹرولیم اور گیس کی مصنوعات میں کمی کی ہدایت کی جائے۔

عوام پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے غیر مطمئن ہیں اور قیمتوں میں اس کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرہ سے تعبیر کیا ہے۔

لاہور میں خود کش بم دھماکہ


لاہور کے علاقے سول لائن میں واقع سی سی پی او آفس کی عمارت کے ساتھ واقع ون فائیو(15) کی عمارت پر خود کش کار بم حملے میں 20سے زائد افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے قبل علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔تفصیلات کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھری سرخ رنگ کی کیری وین سیکورٹی بیریئرز توڑتے ہوئے عمارت کے سامنے دھماکے سے پھٹ گئی، ادھماکے کی آواز کئی کلو میٹر تک سنی گئی، دھماکے سے کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ سی سی پی او کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی ہے۔ پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں، زخمیوں کوطبی امداد کیلئے لاہور کے مختلف اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔ اس سلسلے میں کچھ مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

خودکش دھماکے ملکی سا لمیت کے لئے مستقل خطرے کی علامت ہیں ؟

ان دھماکوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہوسکتا ہے ؟ کیا یہ دھماکہ سوات آپریشن کا رد عمل تو نہیں؟

Monday, May 25, 2009

شدت پسندوں کیخلاف کارروائی منطقی انجام تک جاری رہیگی،وزیر اعظم25 May, 2009


اسلام آباد… وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایک مر تبہ پھر کہا ہے کہ دہشت گر دی کے خلاف جنگ پاکستان کی اپنی جنگ ہے،وزیر اعظم نے یہ بات امریکی سینیٹر سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گر دی کے خلاف اس جنگ سے پو ری دنیا کو فائدہ ہو گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ سہ جہتی حکمت عملی اپنے عوام کے دل و دماغ جیتنے کیلئے ہے جبکہ پوری قوم اور ادارے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے معاملے پر متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری آپریشن شدت پسندوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔امریکی سینیٹر کی وزیر اعظم سے ملاقات کے موقع پر پاکستان کے وزیر دفاع چوہدری احمد مختار اور پاکستان میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹر سن بھی موجود تھیں ۔ اس موقع پر امریکی سینیٹر نے کہا کہ امریکا پاکستان کی سیاسی اور معاشی استحکام کے لئے مدد جاری رکھے گا ۔

سوات: سیکورٹی فورسز کا مالم جبہ پر کنٹرول


اسلام آباد: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد مالم جبہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران چار شر پسند مارے گئے۔

عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں چھ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران آٹھ شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

کانجو اور شاہ ڈیرئی سمیت مختلف علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوات میں مسلسل غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ ہے۔ خوراک نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ میں قحط جیسی صورتحال ہے۔ ضلع بھر میں بجلی، پانی اور فوبن اور تمام بنیادی سہولیات معطل ہیں۔